پانامہ لیکس

آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر مؤقف سے پھر جانا حواس باختگی ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف قیادت کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر اپنے مؤقف سے پھر جانا حواس باختگی ہے ، وزیراعظم کے حواریوں کے پاس انکی لوٹ مار کے دفاع میں مزید کہنے کیلئے کچھ نہیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کی ملکیت کے حوالے سے حکومتی مؤقف پر مفصل غور کیا گیا ۔ تحریک انصاف قیادت کا کہنا تھا کہ ن لیگ میڈیا میں جو بات کہتی ہے عدالت میں اس کے ذکر تک سے ڈرتی ہے ۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق لیک ہونے والی خبر کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ۔ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ذاتی خدمت گزاروں سے حساس معاملے کی تحقیق پوری قوم مسترد کر چکی ہے ، نیوز گیٹ میں شریف خاندان کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں ۔ اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کا حریت قائدین کی فوری رہائی کا بھرپور مطالبہ کیا ہے ۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق ، اسد عمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید، افتخار درانی نے شرکت کی ۔
f