پانامہ لیکس

احتساب سب کا ہونا چاہیے مگر آغاز وزیر اعظم سے ہو گا:علیم خان

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدل علیم خان نے کہا ہے کہ میری ایک ہی کمپنی ہے جسے میں کلئیر کر چکا ہوں اور میرا سرمایہ یا میرے نام ہے یا پھر میری بیوی کے نام جسے میری جائیداد کا حساب کرنا ہے کر لے میں کوئی ٹیکس چور نہیں اور اگر میرا تعلق کسی قبضہ گروپ سے ہے تو پھر پنجاب حکومت مجھے پکڑتی کیوں نہیں مجھ پر ایف آئی آر کیوں درج نہیں کروائی جارہی جس کی زمین پر میں نے قبضہ کیا اسے سامنے لایا جائے اور اگر کسی سرکاری زمین پر میں نے قبضہ کیا تو ثبوت پیش کیے جائیں ہمیں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے جہانگیر ترین اور میں عمران خان کے وہ کھلاڑی ہیں جو فرنٹ پر کھیلتے ہیں اس لیے حکومت ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے ہمیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم لوگ عمران خان کاساتھ نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہمیں اس ویثرن سے پیار ہے جو عمران خان کا ہے ہم چاہتے ہیں ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو اس لیے ہم کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے جواب میں کی گئی پریس کانفرنس میں کیا اس موقعہ پر انھوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں لیکن پہلے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ضروری ہے کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اس کے علاوہ جو لندن میں میری پراپرٹی ہے اسے بیچ کر میں سرمایہ پاکستان لانے کے لیے تیار ہوں وزیر اعظم کے بچوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی پراپرٹی بیچیں او ر پیسہ پاکستان منتقل کریں وزیر اعظم نواز شریف بیرونی ملکوں میں بسنے والے سرمایہ کاروں کو تو یہ دعوت دیتے ہیں کہ سرمایہ پاکستان منتقل کریں اپنی اولا د کو بھی یہ مشورہ دیں جو کمپنی اور جائیداد میں ڈکلیر کر چکا ہوں اسے ہی بار بار عوام کے سامنے لا کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ سازش حکمرانوں کی جانب سے ہے انہیں مجھ سے اور جہانگیر ترین سے خوف ہے اسی لیے ہم پر ہی اٹیک کیا جا رہا ہے ہم حکومت کو چبھتے ہیں میں نے اپنی سیاسی جماعت پر اگر کوئی پیسہ خرچہ تو وہ اس لیے نہیں کہ میں سیاست کسی مفاد کی خاطر کر رہا ہوں میں ملک کے حالات بدلنے کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا ہوں اور کھڑا رہونگا کیونکہ ہمارا مقصد یہاں سے غربت اور جہالت کو مٹانا ہے اگر میں بھی کاروبار کے لیے سیاست کر رہا ہوتا تو آج میں خیبر پختون خوا میں ہاوسنگ سوسائیٹز بناتا وہاں پلازے کھڑے کرتا پیٹرول پمپ لگا تا لیکن ہم مفاد پر ست لوگ نہیں ہیں ہم لوگ پاکستان کی ترقی کے لیے سیاست کے میدان میں اتر ے ہیں مگر مسلم لیگ ن ہم سے خوفزدہ ہے کیونکہ ہم ان حکمرانوں کی لوٹ مار میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ قوم کے لوٹے ہوئے پیسے کا احتساب ہو اس لیے ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اگر میرا احتساب کر نا ہے تو کریں مگر احتساب کا ا#/s#
*****