اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان آج بھی وزیر خزانہ اسحق ڈار سمیت حکومت اور وزیر اعظم پر خوب برسے۔ انہوں نے آج پھر یہ ہی سوال اٹھایا کہ گلف سٹیل کا پیسہ کہاں سے آیا؟ اسحق ڈار کے اعترافی بیان میں تمام منی ٹریل موجود ہے۔ کپتان نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے، جہاں منی لانڈرنگ کرنے والا ہی ملک کا وزیر خزانہ ہو۔ انہوں نے وزیر اعظم سے ایک مرتبپ پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے۔ عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔ میں نے اپنے فلیٹ سے انکار نہیں کیا، میرا حلال کا پیسہ ہے۔
پانامہ لیکس
اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل منی ٹریل ہے: عمران خان