لاہور(ملت + آئی این پی) صوبائی وزیرقانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے سپیکر اسد قصیر اور شاہ زمان 2نومبر کو انتشار اور امن وامان خراب کر نے کیلئے مسلح لشکر تیار کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف خیبر پختونخواہ حکومت کے وسائل سیاسی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے ‘پو لیس کسی بھی صوبے کی ہووہ کام آئین وقانون کے مطابق ہی کرتی ہے ‘عمران خان ملک میں ترقی اورخوشحالی کے دشمن بن چکے ہیں وہ سن لیں کسی کو د ونومبر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہفتے کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو آپس میں لڑنا چاہتی ہے جسکے لے انکے لوگ بول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے وزیر اعلی سمیت کسی وزیر یا رکن اسمبلی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ریاستی وسائل کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے بیروئے کار لائے اور تحر یک انصاف والوں کے جو بھی عزم ہیں وہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ تحر یک انصاف 2نومبر کو انتشار او ر امن وامان کی صورتحال خراب کر نا چاہتی ہے جسکے لیے کہ خیبر پختونخواہ کے سپیکر اسد قصیر اور شاہ زمان باقاعدہ مسلح لشکر تیا ر کر رہے ہیں اس لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے جو کر رہے ہیں اور کسی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی جہاں بھی کوئی قانون ہاتھ میں لیں گا سخت کاروائی ہوگی ۔
پانامہ لیکس
اسد قصیر اور شاہ زمان 2نومبر کو امن وامان خراب کر نے کیلئے مسلح لشکر تیار کر رہے ہیں: رانا ثنا