پانامہ لیکس

اسلام آباد کو کوئی لاک ڈاؤن نہیں کر سکتا: رانا ثنا

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو کوئی لاک ڈاؤن نہیں کر سکتا ، راولپنڈی کا شیطان شیدا ٹلی بھڑکیں لگا رہا ہے ، اسلام آباد پر حملے کے لئے خیبرپختونخوا سے مسلح افراد کو اکٹھا کیا جا رہا ہے ، شیخ رشید نے لاہور میں کہا تھا کہ لاشوں کے بغیر بات نہیں بنے گی ، شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے ، بنی گالہ میں منشیات اور شراب چل رہی ہے ، خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی سوچ میں فرق ہے ، فوج اور وفاقی حکومت میں کوئی اختلاف رائے نہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں پندرہ ہزار لوگ جمع کر کے اسلام آباد پر حملے کا پروگرام تھا، راولپنڈی کا شیطان شیدا ٹلی بھڑکیں لگا رہا تھا ، پنڈی میں انسانوں کا سمندر اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن شیخ رشید کیساتھ صرف تین لوگ تھے ، شیخ رشید نے اپنی فوٹیج بنانے کے لئے پرائیویٹ کیمرہ مین رکھا تھا ، شیخ رشید نے لاہور میں کہا تھا کہ لاشوں کے بغیر بات نہیں بنے گی ، شیخ رشید کو اب اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج اور وفاقی حکومت میں کسی معاملے میں اختلافات رائے نہیں پرویز خٹک لوگوں کو اکٹھا کر کے اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں ، عمران خان پہلے دو نومبر کی بات کر رہا تھا اب بول رہا ہے کہ کل ہی آجاؤ، خیبرپختونخوا میں مسلح افراد کو اکٹھا کیا جا رہا ہے ، اسلام آباد کو کوئی لاک ڈاؤن نہیں کر سکتا، بنی گالہ میں منشیات اور شراب چل رہی ہے ، دیکھیں گے یہ دس لاکھ لوگ کہاں سے لاتے ہیں ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی مسلح گارڈ پنجاب میں داخل نہیں ہو گا۔