لاہور(ملت + آئی این پی) تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ خیبر پختونحواہ سے اسلحے کی کھیپ بنی گالہ لیجانے کی پولیس نے کوشش ناکام بنادی ہے ‘ عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتے وہاں قبضے کا پروگرام بنا کربیٹھے تھے ملک کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہیں‘عمران خان سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت کے سر براہ ہیں‘ خیبر پختونخواہ کے وزیر علی امین گنڈاپورکی گاڑی سے پو لیس کا سر کاری اسلحہ ‘آنسو گیس کے شل چلانیوالی بند وق ‘شراب بھی بر آمدہوئی ہے وزارت داخلہ کو اس معاملے کی مکمل انکوائری کر نی چاہیے‘ عمران خان اور تحر یک انصاف ملک کیلئے ناسور اور سیکورٹی رسک بن چکی ہے ‘عمران خان اسلحے کی بنیاد حکومت اور اقتدار پر2نومبر کو قبضے کی سازشیں کر رہے ہیں جو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘ریاست پاکستان’’ طالبان خان ‘‘اور ’’پنڈی کے چوہے‘‘کو اسلام آباد قبضہ نہیں کر نے دیگی ‘وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت اور سازش کر رہا ہے ہم قوم سے اپیل کر تے ہیں کہ عمران خان کی سیاست پر لعنت بھج دیں ‘عمران خان ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں ۔ اتوار کے روز پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہ عمران خان اقتدار میں آنے کے نشے میں اندھے ہو چکے ہیں اوروہ اب عوام کی طاقت سے نہیں بلکہ وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے اقتدار میں آنا اور یاست پاکستان پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں اور اس لیے ہی کے پی کے وزیر اعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے پولیس کا سرکاری اسلحہ اور آنسو گیس کی شل چلانے والی وہ بندوق بھی بر آمد ہوئی ہے اور اس کا لائسنس کسی وزیر اعلی اور وزیر کا نہیں ملتا تو پھر یہ انکے پاس کہاں سے آئی ؟اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف 2نومبر کو انتشار اور لاشیں گرانے کیلئے کے پی کے پو لیس کا اسلحہ استعمال کر نا چاہتے اس کی مکمل انکوائری ہو نی چاہیے شیخ رشید پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے خاتمے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے مگر ہم طالبان خان اور پنڈی کے چوہے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دیں گے اور کسی کو بھی ریاست پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ اگر علی امین گنڈا پورکا اسلحہ اپنا اور لائسنسی ہے تو وہاں سے فرار کیوں ہوئے ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت پاکستان پر قبضہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، کل رات کے پی سے آنے والے قافلوں کو اسی لیے روکا گیا‘عمران خان ملک اور قوم کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، خان صاحب آپ سیاست نہیں فسطائیت کررہے ہیں،آپ کو ریاست پاکستان پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا،تیتربٹیرکھانیوالوں کومحنت سے روزی کمانے والے کاکاروباربندکرنی کا حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان خان ایک دہشت گروہ کے لیڈر کے طور پرقوم کے سامنے آئے ہیں سیاست چمکانے کیلئے کے پی کے محب وطن افرادپرحاوی ہونے کی کوشش ہورہی ہے،خیبر پختونخوا میں رہنے والے پختون سب سے بڑے پاکستانی ہیں میں قوم سے اپیل کرتا ہوں عمران خان کی سیاست پر لعنت بھیج دیں،عمران خان کو گزشتہ تین دن سے سیاسی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے،عمران خان سی پیک رکوا کر قومی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں عمران خان ملک کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہیں،عمران خان ملک اور قوم کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کسی کو بزور طاقت اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دے گی،وزیراعلی خیبر پختونخوا سے کہتا ہوں وہ آج اپنے معاملات درست کرلیں،قوم آپ کا محاسبہ کرے گی انکے ساتھیوں کواسلام آبادپرقبضہ نہیں کرنے دیگی،اسلام آباد پربزورطاقت قبضے کی سازش روکنے کودفعہ144 لگائی گئی۔
پانامہ لیکس
اسلحے کی کھیپ بنی گالہ لیجانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی: زعیم حسین