پانامہ لیکس

افسوس! راولپنڈی کا مولا جٹ گرفتاریوں سے بچنے کیلئے گلیوں میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے

عمران خان جلسوں سے وزیراعظم نہیں

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ راولپنڈی کا مولا جٹ گرفتاریوں سے بچنے کیلئے گلیوں میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنڈی کا نام نہاد لیڈر شیخ رشید صرف چار افراد کے ہمراہ جلسہ گاہ میں آیا۔ اگر یہ چاہیں تو ہم پر امن سامعین بھجوا دیتے ہیں۔ افسوس کہ پنڈی کا مولا جٹ گرفتاری کے خوف سے گلیوں میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے کیونکہ راولپنڈی کے مولا جٹ کو گرفتاری کا خوف ہے۔جس پر شیخ رشید نے کہاکہ لال حویلی کوکنٹینرز کا ہیڈکوارٹرزبنادیاگیا ، لال حویلی کے اوپر ہیلی کاپٹرزگھوم رہے ہیں ، کیامیں راء کا ایجنٹ ہوں ، حکومت کنٹینرز ہٹائے میں جلسہ کرکے دکھاؤں گا