اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی سے متعلق ریفرنس پر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے ریفرنس میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا، جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ گھر کیلئے جمائمہ نے رقم قانونی طریقے سے پاکستان منتقل کی،ریفرنس میں لگائے گئے ٹیکس چوری کے الزامات بے بنیاد ہیں،آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے سے متعلق الزامات بھی بے بنیاد ہیں،نیازی سروسز لمٹیڈ کا واحد اثاثہ لندن فلیٹ تھا،جو2003میں بیچ دیا،بعد میں نیازی سروسز لمٹیڈ کا وجود صرف کاغذوں کی حد تک ہے،بنی گالہ کے گھر کا 2002میں 4کروڑ35لاکھ میں خریدار ی کا معاہدہ کیا،رقم اقساط میں ادا کرنے کا معاہدہ ہوا،ابتدائی طور پر 65روپے ادا کئے گئے،بقایا رقم لندن کا فلیٹ بیچ کر ادا کرنا تھی،جمائمہ خان نے بنی گالہ گھر کیلئے ادھار رقم دی،لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے جمائمہ خان کو قرض ادا کیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن نے 15دسمبر تک ملتوی کردی ۔
پانامہ لیکس
الزامات مسترد: نااہلی سے متعلق ریفرنس پر جواب جمع