ملتان: (ملت+آئی این پی)راجن پورمیں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کیلئے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی ملتان سے بڑے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے جس کا ملتان شیرشاہ پل،جھنگ موڑ،چوک قریشی،غازی گھاٹ اور جگہ ،جگہ شاندار استقبال کیا گیا ۔وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے نعرے لگوائے اور استقبال کرنے والے شرکاء کو ڈیرہ غازی خان میں کپتان کے جلسہ کی دعوت دی۔اس موقع پر شاہ محمودقریشی کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ اور سپریم کورٹ کے بعد عوام کی کچہری ہے۔ تحریک انصاف عوام کی کچہری میں جانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔عوامی کچہریاں لگانے کامقصد عوام کو پانامہ لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرنا ہے۔ عمران خان (آج)بہاولپور اور 15جنوری کو ڈیرہ غازیخان میں عوامی کچہری لگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں نے برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ عوام نے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے یا ان کے تابع رہنے کا فیصلہ کرنا ہے.۔انشائاللہ میدان لگنے والا ہے۔اس موقع پرشاہ محمود کے ہمراہ ملتان کے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی جاوید انصاری،شیخ سلمان نعیم ،رانا عبدالجبار،راؤ امجد بھی موجود تھے۔
پانامہ لیکس
اللہ اور سپریم کورٹ کے بعد عوام کی کچہری ہے: قریشی