میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ‘ تحریک انصاف والے یو م تشکر منائیں یا کچھ اور کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ‘ سپریم کورٹ کی کارروائی کا فی الحال کوئی نتیجہ نظر نہیں آ رہا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا ٹی وی انٹرویو
لندن (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی بجائے یوم تشکر منانے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال پر میں صرف ’’انا للہ و انا الیہ راجعون ‘‘ہی کہہ سکتا ہوں‘ میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں ‘ تحریک انصاف والے یو م تشکر منائیں یا کچھ اور کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ‘ سپریم کورٹ کی کارروائی کا فی الحال کوئی نتیجہ نظر نہیں آ رہا۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ساری صورتحال دیکھی ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہوں۔ (انا للہ و انا الیہ راجعون ) کے سوا میرے پاس کوئی لفظ نہیں ہیں۔ تحریک انصاف کے یوم تشکر منانے پر انہوں نے کہاکہ یہ ان کا جمہوری ہق ہے پر امن احتجاج کرنے پر کوئی نہیں روک سکتا۔ اس لئے اس ساری صورتحال پر قرآنی آیت سے بہتر الفاظ نہیں ملے مجھے۔ سپریم کورٹ کی کارروائی سے فی الحال نتیجہ نظر نہیں آ رہا۔ ہاں کل کوئی اور نتیجہ نکلتا ہے تو الگ بات ہے۔ مسئلہ انکوائری میں نواز شریف کا نام رفہرست لانے کا تھا۔ کیا حکومت نواز شریف کے نام کو سرفہرست لانے پر تیار ہے ‘ طاہر القادری نے کہاکہ میں تحریک انصاف کا اتحاد پہلے تھا نہ ا ب ہوں۔
پانامہ لیکس
’’انا للہ و انا الیہ راجعون” طاہر القادری کا ردعمل