پانامہ لیکس

آف شور کمپنیوں کے مالک حسین، ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کے سلسلے میں مریم اور حسین نواز کی طرف سے نئی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرا دی گئی ہے۔ آف شور کمپنیوں کے مالک حسین نواز جبکہ مریم صرف ٹرسٹی ہیں۔ وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے سپریم کورٹ میں نئی ٹرسٹ ڈیڈ اضافی دستاویز کی صورت میں جمع کرائی۔ فروری 2006ء میں تیار ٹرسٹ ڈیڈ پر حسین نواز اور مریم نواز کے دستخط ہیں۔ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق، آف شور کمپنیوں نیسکول اور نیلسن کے مالک حسین نواز ہیں جبکہ مریم نواز صرف ان کی ٹرسٹی ہیں۔ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق، حسین نواز کے بعد مریم نواز ان کمپنیوں کے اثاثے تقسیم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ اگر مریم نواز کو کچھ ہو گیا تو آف شور کمپنیوں کے تمام حقوق حسین نواز کو واپس مل جائیں گے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پہلی ٹرسٹ ڈیڈ میں آف شور کمپنیوں کا ذکر نہیں تھا۔