پانامہ لیکس

اپوزیشن پانامالیکس پرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے:جمشید دستی

اسلام آباد:(اے پی پی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن شور شرابہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، عمران خان حکومت کو کرپٹ کہہ رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھیوں کے نام بھی پاناما لیکس میں آ چکے ہیں، بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمن کو پھانسی دینے کی مذمت کرتاہوں، حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتیں شور شرابہ کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں بلکہ عوام کی آنکھوں میں ریت ڈال رہی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکومت کو کرپٹ کہہ رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں اوربائیں جانب کھڑے ہونے والوں کے نام بھی پانامہ لیکس میں آ چکے ہیں وہ اپنی پارٹی کے اندر کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کریں دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی جماعت کو صاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما بنگلہ دیش میں ظلم و زیادتی کی انتہا ہے یہ سب کچھ بھارت کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔