اوکاڑہ :(آئی این پی )وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگایا جا رہا ہے، انہوں نے قوم کا کوئی پیسہ نہیں کھایا، اپوزیشن پاناما لیکس کی تحقیقات نہیں چاہتی ،وزیراعظم نے پاکستان کو خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ وزیراطلاعات پرویزرشید نے اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کے دوران کرپشن کے الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ حکومت پر مسلسل الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ عوام کیلئے کام کرنا گناہ بنا دیا گیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا پاکستان توڑنے والے اور ملک میں دہشت گردی لانے والے کو سلیوٹ کیا جاتا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ آج امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے،دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کردیاجائے گا، نوجوان نسل کو اچھا پاکستان دینا چاہتے ہیں۔
پانامہ لیکس
اپوزیشن پاناما لیکس پر تحقیقات نہیں چاہتی: پرویز رشید