پانامہ لیکس

اپوزیشن کے سوالنامے کے جواب میں حکومت کے 7 سوال سامنےآگئے

اسلام آباد:(آئی این پی ) حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تیار کیے گئے سوالنامے کے جواب میں حکومتی وزرا نے اپوزیشن کے سامنے بھی ان سے جواب طلبی کے لیے 7 سوال رکھ دیئے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے اپوزیشن پر شدید تنقید کی جب کہ انہوں نے اپوزیشن کے سوالنامے پر جواب دیتے ہوئے حکومت کے 7 سوال سامنے رکھ دیئے۔

پہلا سوال: کیا وزیراعظم کا نام پاناما لیکس میں شامل ہے؟

دوسرا: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے پہلے شعیب سڈل کا نام لیا گیا اوراب نیب کہاں سےآگئی؟

تیسرا: اپوزیشن نے 1985 سے احتساب کی بات کیوں کی کیا اس کا مقصد سوئس اکاؤنٹس کو چھپانا ہے؟

چوتھا: اپوزیشن نےتحقیقات کا دائرہ پرویزالہیٰ تک وسیع کیوں نہیں کیا؟

پانچواں: جہانگیرترین کے اثاثوں پربات کیوں نہیں کی جاتی؟

چھٹا: اپوزیشن سوالوں کے پیچھے کیوں چھپ رہی ہے اورعدلیہ سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

ساتواں: اپوزیشن نیب سے تحقیقات کرانا چاہتی ہے یا سپریم کورٹ سے یا پھر اپوزیشن کے لیے سوالوں کے جواب ہی کافی ہوں گے؟