پانامہ لیکس

اپوزیشن کے 70 سوال ہوں یا 700،کوئی فرق نہیں پڑتا: اسحاق ڈار

کراچی: (آئی این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاناما لیکس اور ٹی او آرز کا معاملہ جلد طے پانے کی امید ہے، 700 سوالات بھی کر لیں، فیصلہ حکومت کے حق میں ہی آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیساتھ کھلے دل سے بات ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سروسز چیفس کی مدت 4 سال کرنے کا علم نہیں۔ اسحاق ڈار نے حکومت اور ایم کیو ایم میں قربت کے سوال کا گول مول جواب دیا جبکہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت 4 سال کرنے کے حوالے سے قانون سازی سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔