پانامہ لیکس

اڈیالہ جیل میں نواز شریف کیلئے بندوبست کیا جائے:عمران خان

اڈیالہ جیل میں نواز شریف کیلئے بہتر بندوبست کیا جائے :عمران خان
خیبر پختونخوا میں ہمارے دور حکومت میں پنجاب کی نسبت پانچ گنا زیادہ ترقی ہوئی :چیئرمین تحریک انصاف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

لندن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیلئے اڈیالہ جیل میں بہتر انتظام کیا جائے کیونکہ وہاں جانے کے بعد انہیں کوئی تکلیف نہ ہو ۔ لندن میں میڈٰیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صرف ترقی کے دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ جب سے کے پی کے میں ہماری حکومت آئی ہے اس وقت سے اب تک وہاں پنجاب کی نسبت پانچ گنا زیادہ ترقی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

..

کراچی میں ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی: ہاکس بے میں پکنک کے لئے آئے 12 افراد سمندر کی لہروں کی نذر ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے تنگ آکر شہری ساحل سمندر کا رُخ کرتے ہیں لیکن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کئی منچلے سمندر کی موجوں کے مزے لوٹتے آگے بڑھ جاتے ہیں اور جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔ اور اب تک مختلف واقعات میں سیکڑوں افراد ڈوب کر اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر بھی نارتھ کراچی اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد پکنگ منانے آئے تھے کہ سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، تمام افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں ہیں جب کہ نماز جنازہ آج ظہر کے بعد ادا کی جائےگی۔