پانامہ لیکس

اگر تحر یک انصاف کمزور ہے تو حکمرانوں کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟چوہدری محمد سرور

لاہور(ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر تحر یک انصاف کمزور ہے تو حکمرانوں کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟ہم (ن) لیگ حکومت کے تشدد اور ددبا? کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے2نومبر کو ہر صورت احتجاج کیا جائیگا ‘(ن) لیگ کی حکومت کا رویہ جمہو ری نہیں ڈکٹیٹر شپ والا ہے ‘آمر یت میں آنسو گیس اور لاٹھی چار ج تو استعمال ہوتے ہیں جمہو ریت میں نہیں ‘ہم آئین وقانون کی حکمرانی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پرامن اور پر امن رہیں گے حکمران ہمیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کر یں۔ اتوار کے روز تحر یک انصاف کے مر کزی رکن سردار کامل عمر اور وسیم چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر پو لیس اور دیگر لوگ کارکنوں پر تشدد کر یں گے تو ہم کارکنوں کو یہ نہیں کہیں گے وہ خاموشی سے سب کچھ برداشت کر یں بلکہ حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت نہیں اگر ایسا ہے تو پھر (ن) لیگ والوں کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں ؟وہ ہمارے کارکنوں کے راستے کیوں روک رہے ہیں اور یہ کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کیوں کیا جا رہا ہے ؟اصل میں (ن) لیگ والوں کا یہ پتہ چل چکا ہے کہ 2نومبر کو 10لاکھ سے زائد لوگ جمع ہوں گے اور ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کے خاتمے تک جد وجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کا رویہ ڈکٹیٹروں والا ہو چکا ہے مگر ہم اس رویہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر یں گے ‘ہم آئین وقانون کی حکمرانی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پرامن اور پر امن رہیں گے حکمران ہمیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کر یں۔