اسلام آباد (ملت آن لائن ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) نے حدیبیہ پیپر مل کا ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا ۔ ایس ای سی پی کارپورریٹ سپر وائزر ونگ کے سربراہ عابد حسین نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کیلئے قائم ہونے والی پانچ رکنی جے آئی ٹی میں شریف خاندان کی حدیبیہ پیپر مل کے ریکارڈ سمیت اسحاق ڈار کا منی لانڈرنگ سے متعلق اعترافی بیان بھی جمع کرادیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی کے3 افسران سے تقریباُُ ایک ہفتہ قبل پوچھ گچھ کی تھی۔ حدیبیہ مل سے متعلق اسحاق ڈار کا منی لانڈرنگ پر اعترافی بیان بھی ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے جو انہوں نے پرویز مشرف کے دور میں مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا تھا۔ایس ای سی پی نے حدیبیہ پیپر مل اور اسحاق ڈار کا بیان جے آئی ٹی میں جمع کرا دیا
پانامہ لیکس
ایس ای سی پی نے حدیبیہ پیپر مل اور اسحاق ڈار کا بیان جے آئی ٹی میں جمع کرا دیا