لاہور(آئی این پی) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بنی گالا میں رہنے والا شخص عمران خان دماغی خلل کا شکار ہے، اپنا علاج کرائے‘ جو بندہ آئین اور عدالتوں کو نہ مانے، عوام کا فیصلہ نہ مانے وہ نارمل انسان نہیں ہوتا ہے‘ لال حویلی سے کو ئی تعلق نہیں، صرف املاک بورڈ کی ملحقہ جگہ خالی کرانا چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو زمان پارک میں واقع اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صد یق الفاروق نے کہا ہے کہ 2 نومبر کو کچھ بھی نہیں ہونے جارہا، تحریک انصاف کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی آئین کی پابندی کا مطلب ہے کہ الیکشن پانچ سال کیلئے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بندہ آئین اور عدالتوں کو نہ مانے، عوام کا فیصلہ نہ مانے وہ نارمل انسان نہیں ہوتا ہے حکومت گرانے کی باتیں کی جائیں تو پھر آئین نے حکومت کو پولیس اور رینجرز کی طاقت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ استعفیٰ لے کر اٹھوں گا یا مرجا ?ں گا حالانکہ تب بھی ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے کہاکہ وہ خوشامدی شخص ہیں جنہیں میاں نے خود میاں نواز شریف کے قدموں میں بیٹھے دیکھا ہے لال حویلی سے میرا کوئی تعلق نہیں صرف املاک بورڈ کی ملحقہ جگہ خالی کرانا چاہتے ہیں
پانامہ لیکس
بنی گالا میں رہنے والا شخص عمران خان دماغی خلل کا شکار ہے۔ صدیق الفاروق