پانامہ لیکس

بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں

اسلام آباد(ملت + ملت نیوز) پاکستان چوک بنی گالہ میں پارٹی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے، گرفتار ہونے والے کارکن خیبر پختونخواہ سے وزیر محب اللہ خان کی سربراہی میں بنی گالہ پہنچے تھے، ان کی تعداد 30 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ کارکنوں نے کچھ دیر پہلے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئے جس کی وجہ سے پاکستان چوک میدان جنگ بنا رہا، بعد ازاں تحریک انصاف کے کارکن ایک پہاڑی پر چڑھ گئے تاہم کچھ دیر بعد وہ نیچے اترے تو ان کو گرفتار کر لیا گیا. علاوہ ازیں کمیٹی چوک راولپنڈی میں بھی شیلنگ اور کچھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں.