لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بوگس اور بیکار دلائل کا انبار لگا کر شریف خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا پاناما گیٹس وزیر اعظم کے گلے کا پھندا بن گیا ہے وزراء نے کیس کو کمزورپا کر عدالت اورججوں پر چڑھائی کر کے حکمران خاندان کو کھائی میں دھکیل دیا ہے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزراء کی نازیبا زبان اور دھمکیوں نے مسلم لیگ ن کی مقبولیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے نادان وزراء نے شریف خاندان کو مشکل میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر چڑھائی کرنے والے اب احتساب سے بچ نہیں سکیں گے شریف خاندان کو ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا جس پر وہ عیاشی کر رہے ہیں اور عوام قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں عوام کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
پانامہ لیکس
بوگس اور بیکار دلائل کا انبار لگا کر شریف خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا