جہانیاں (آن لائن) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی صوبوں میں حکومتیں ہیں یہ مک مکا اور جعلی اپوزیشن ہے ہم اس کا حصہ نہیں ہیں بلکہ ہم ہی حقیقی اپوزیشن ہیں ،پاناما لیکس سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے وزیر اعظم جلسے جلوسوں پر زور دے رہے ہیں انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے،سب کا احتساب کیا جائے اور یہ عمل چھانگا مانگا سے شروع کیا جائے،کرپشن کے خلاف قومی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگاؤں گا ،بلدیاتی معاملات پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں بلدیاتی نمائندے اس نظام سے بغاوت کرکے مستعفی ہو جائیں اور سڑکوں پر نکل آئیں،پیپلز پارٹی کو چور ڈاکو کہنے والا عمران خان اسی کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں ’’ آن لائن ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعوامی راج پارٹی جہانیاں کے رہنما شاہذیب،جہانذیب ،اصغر بلوچ،محمد خان مروت،ملک زاہد حسین ،خالد محمود بھٹی،محمد عارف سعید،حسیب خالد جوئیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف جو اپوزیشن تشکیل دے رہی ہیں ہم اس کا حصہ نہیں ہیں تحریک انصاف خیبر پختونخواہ اور پیپلز پارٹی سندھ میں برسراقتدار ہے پھر وہ حکومت کی اپوزیشن کیسے ہو سکتی ہیں وہ صرف مک مکا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں وہ جعلی اپوزیشن ہے ہم اس اپوزیشن کا حصہ نہیں ہیں بلکہ ہم اصل اپوزیشن ہیں جو عوام کے حقوق کیلئے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا ایشو پس پردہ چلا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے جلسے جلوسوں کیلئے نکلے ہوئے ہیں جس سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ یہ سب نئے انتخابات کی تیاریاں ہیں اور حکومت کا اب چل چلاؤ ہے نواز شریف کو مستعفی ہو کر احتساب کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب کیا جائے چاہے وہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں سب کا احتساب کیا جائے اور یہ عمل چھانگا مانگا سے شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی گٹھ جوڑعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے عمران خان کا مؤقف اب تبدیل ہو چکا ہے وہ پیپلز پارٹی کو پہلے چور اور ڈاکو کہتا تھا اب اسی پیپلز پارٹی کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑا ہے ،دونوں پارٹیوں میں ٹیکس چور بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک بل لایا جائے جس کے مطابق مسلم لیگ ، پی ٹی آ،پی ٹی آئی سمیت حکومت اور اپوزیشن کا احتساب ہو حکومت مستعفی ہو اور کمیشن بنایا جائے جو کرپشن کرنے والوں کو سزا دے کرپشن ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت پہلے سن سے ہی مخلص نہیں ہے سپریم کورٹ کے حکم پر لولے لنگڑے بلدیاتی انتخابات کروائے گئے لیکن ان منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دیے گئے حکومت نے اربوں روپے میٹرو بس،اورنج ٹرین اور اپنی عیاشیوں پر اڑا دیے ہیں جبکہ حکومت بلدیاتی اداروں کا پورا بجٹ کھا گئے ہیں ایم این اے اور ایم پی اے اپنے بھائیوں کو میئر اور چیئرمین بنوانا چاہتے ہیں بنائیں جس سے حکومت میں فارورڈ بلاک بن سکتا ہے حکومت بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے تقسیم ہو چکی ہے میان برادران سخت پریشان ہین بلدیاتی نمائندوں کو چاہیے کہ اس بلدیاتی نظام سے بغاوت کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے اور سڑکوں پر نکل آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی جنوبی پنجاب کو استحصالی ٹولے سے نجات دلائے گی۔ ۔#/s#
پانامہ لیکس
تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی جعلی اپوزیشن ہے: دستی