پانامہ لیکس

تحریک انصاف کا عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے مزید جلسوں کا اعلان کر دیا ہے ، جہانگیر ترین کہتے ہیں عمران خان جنوری کے پہلے دو عشروں میں تین بڑے جلسوں سے خطاب کریںگے ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سات جنوری کو ہنگو میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام آٹھ جنوری کو ہوگا جس سے عمران خان خطاب کریں گے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف پندرہ جنوری کو بہاولپور میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ جلسوں کا مقصد عوامی رابطہ مہم تیز کرنا ہے ، جلسوں سے خطاب میں عمران خان پاناما سکینڈل کو بے نقاب کریں گے ۔