اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے پانامہ کیس پر جلد سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت پر دبائو بڑھانے کے لئے بائیس دسمبر کے بعد بڑے جلسوں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پانامہ کیس پر ایک بڑی حکمت عملی بنانے جا رہی ہے اور اس ضمن میں بھرپور مشاورت کی جا رہی ہے ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ہر صورت پارلیمنٹ میں جواب دہی کے لئے آنا ہوگا ۔ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی بوکھلاہٹ صاف بتا رہی ہے کہ انہیں کس قدر پریشانی کا سامنا ہے ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کے بعد بڑے جلسوں کا اعلان کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر مزید دبائو بڑھایا جائے گا ۔