پانامہ لیکس

تحریک انصاف کو ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے۔مشاہد اللہ خان

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے‘ عمران خان کی پارٹی کی پرفارمنس صفر ہے اور وہ کارکنوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔منگل کومیڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کے اعلان پر بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے عمران خان اسلام آباد بند کرنے آرہے تھے اور کسی بھی شہر کو بند کرنے کا اعلان دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے ڈیڑھ سو لوگ اکٹھے ہوئے کیونکہ انکی پارٹی پرفارمنس صفر ہے ۔