پانامہ لیکس

تحریک انصاف کو چوری کرنے والا بہشتی اور نماز پڑھنے والا بے ایمان نظر آتا ہے: طارق فضل

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چوری کرنے والا بہشتی اور نماز پڑھنے والا بے ایمان نظر آتا ہے‘ مریم نواز شادی شدہ ہیں ان کے ذاتی اثاثے اور زرعی آمدنی ہے‘ تحریک انصاف کی طرف سے جھوٹے الزامات کا جواب دے رہے ہیں‘ عمران خان الیکشن سے پہلے ہی مریم نواز سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں پر بے شمار الزامات لگتے رہے کبھی کسی سیاست دان نے میڈیا کے سامنے وضاحت نہیں کی۔ عدالت عظمی کی ٰ تین نسلوں کا احتساب کررہی ہ ے۔ تحریک انصاف کی طرف سے جھوٹے الزامات کا جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہیں کبھی ان کے حوالے سے کوئی چیز سامنے نہیں آئی۔ مریم نواز شادی شدہ ہیں ان کے ذاتی اثاثے اور زرعی آمدنی ہے تحریک انصاف کو چوری کرنے والا بہشتی اور نماز پڑھنے والا بے ایمان نظر آتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل نے ثابت کیا کہ وہ نواز شریف کے زیر کفالت نہیں ہیں۔ وکیل نے عدالت کو مریم نواز کی تمام جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ عمران خان الیکشن سے پہلے ہی مریم نواز سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔