اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست گالم گلوچ،بیہودگی اور افراتفری پر مبنی ہے،تحریک انصاف کا رویہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے،پی ٹی آئی کرپشن اور منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکی،پی ٹی آئی وزیراعظم کو چھوڑ کر اب مریم نوازکے پیچھے پڑ گئی ،غیر مصدقہ دستاویزات او ر ردی میں کوئی فرق نہیں،تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں یہ چوں چوں کا مربہ ہے،تحریک انصاف فیصلہ کرے ہم سے کس پچ پر کھیلنا ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پانامہ کیس کی سماعت کا آغاز ہوچکا ہے،عدالت روزانہ سماعت کرے گی،عدالت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں،تحریک انصاف عدالت کے منع کیے جانے کے باوجود بیان بازی سے باز نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف فیصلہ کرے ہم سے کس پچ پر کھیلنا ہے،تحریک انصاف کنفیوژ لوگوں کی جماعت ہے،تحریک انصاف ثبوت نہ ہونے کے باوجود عدالت کو کیا باور کرانا چاہتی ہے،تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں یہ مختلف جماعتوں سے لوٹے اکٹھے کیے ہوئے چوں چوں کا مربہ ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کی سیاست گالم گلوچ بیہودگی اور افراتفری پر مبنی ہے،دنیا کے کسی ملک میں کیس عدالت میں ہونے پر اسکا میڈیا ٹرائل نہیں کیاجاتا،عدالت وہ ایمپائر ہے جس پر تحریک انصاف کے سواسب کو اعتماد ہے،تحریک انصاف نے کسی بھی ادارے کونہیں بخشا،تحریک انصاف کا رویہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔مسلم لیگ ن کے رکن طلال چوہدری نے کہاکہ آج نئی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں،سال بھی نیا ہے،بینچ بھی نیا ہے لیکن تحریک انصاف کا رویہ پرانا ہے،پی ٹی آئی وزیراعظم کو چھوڑ کر اب مریم نواز کے پیچھے پڑ گئی ہے،پی ٹی آئی کرپسن اور منی لانڈرنگ ثابت نہیں کرسکی،وزیراعظم نوازشریف کا نام کسی پانامہ دستاویز میں نہیں ہے،جس کے شخص کے نام کے ساتھ نواز لکھا ہو،عمران اس سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں،دھاندلی والے معاملے کی طرح آپ یہاں بھی شرمندہ ہوں گے،ن لیگ کو تمام ججوں پر اعتما دہے ،فیصلہ قبول کریں گے،عدالت میں سوال پوچھا جائے تو پی ٹی آئی والے آنکھیں جھکا لیتے ہیں تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں،غیر مصدقہ دستاویزات اور ردی میں کوئی فرق نہیں۔
پانامہ لیکس
تحریک انصاف کی سیاست گالم گلوچ،بیہودگی اور افراتفری پر مبنی ہے: طارق فضل