اسلام آباد/بھکر (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے کارکنوں نے چندے کی واپسی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا‘ خان صاحب آپ نے نہ ملاقات کی نہ وقت دیا نہ بنی گالہ سے نیچے عوام میں آئے براہ مہربانی ہمارے 100,100 روپے واپس کردیں۔ بدھ کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے چندے کی واپسی کے لئے عمران خان کو خط لکھ دیا خط ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان سے تعلق رکھنے والے اﷲ دتہ نامی کارکن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ خان صاحب نے دھرنے کے لئے تمام کارکنوں سے سو سو روپے فنڈ لیا تھا آپ نے بغیر فیصلہ کئے دھرنا موخر کردیا ہم ملاقات کیلئے آپ کی رہائش گاہ پر آئے مگر آپ نے ملاقات کیلئے وقت ہی نہیں دیا الٹا پانچ سے سات دن ہمیں بغیر بستروں کے روڈ پر سونا پڑا اور آپ بنی گالہ سے نیچے عوام میں آئے ہی نہیں۔ براہ مہربانی ہمارے سو سو روپے واپس کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے عمران خان نے اپنے خطاب میں دو نومبر کے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ کارکن سو سو روپے جمع کرائیں۔
پانامہ لیکس
تحریک انصاف کے کارکنوں کا چندے کی واپسی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف کو خط