لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد شہر کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی‘ جیل انتظامیہ نے نظر بند ہونے والے سینکڑوں کارکنوں کو ساہیوال جیل منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو ڈی سی او کے نظر بندی کے احکامات پر 14 روز کیلئے جیل بھجوا تی رہی ہیں دو روز میں 500 کے قریب کارکنوں کی گرفتاری کے بعد صوبائی دارالحکومت کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے مزید گرفتاریوں کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں بند تحریک انصاف کے سرگرم رہنماں، عہدیداروں اور کارکنوں کو ساہیوال منتقل کردیا ذرائع کے مطابق اب تک سینکڑوں کارکن ساہیوال منتقل کیے جاچکے ہیں۔
پانامہ لیکس
تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد شہر کی جیلوں میں جگہ کم پڑ گئی‘ سینکڑوں کارکنان ساہیوال جیل منتقل