لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر یلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ سب کا احتساب کریگا ‘ عمران خان،انکے ساتھیوں اورچودھری برادران کوکٹہرے میں لائیگا‘ عمران خان مال روڈکی بجائے مینارپاکستان پرجلسہ کرکے لاہوریوں پرمہربانی کریں‘ عمران خان کورائیونڈجاکرگالیوں اوردھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کی سیاست اور جائیداد سب بے نامی ہے‘ پاکستانی جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیرپرویزمشرف کوروکے رکھا،پرویزمشرف سے ڈرتے نہیں،چاہتے ہیں دھرنوں کاڈراما ہواور نا جمہوریت متاثر ہو۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے باہر جانے میں کوئی ایک نہیں سب ذمے دار ہیں تاہم پرویز مشرف کے جانے سے سکون آتا ہے تو ان کا ملک سے جانا ہی بہترتھا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کورائیونڈجاکرگالیوں اوردھمکیوں کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کی سیاست اور جائیداد سب بے نامی ہے ،عمران خان سن لیں اب انکی گالیاں سنیں گے نہ دھمکیاں‘ عمران خان مال روڈکی بجائے مینارپاکستان پرجلسہ کرکے لاہوریوں پرمہربانی کریں۔
پانامہ لیکس
تحقیقاتی کمیشن صرف نواز شریف کا نہیں، سب کا احتساب کریگا: سعدرفیق