اسلام آباد (ملت آن لائن ) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران تصویر لیک ہونے پر کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران اپنی تصویر لیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ۔حسین نواز نے درخواست میں میں تصویر لیک ہونے کی ذمہ داری جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاور دیگر چار ارکان پر ڈالتے ہوئے استدعا کی ہے کہ کمیشن پتہ چلائے پیشی کے دوران تصویر کیسے لیک ہوئی ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تصویر لیک کر کے آئندہ پیش ہونے والوں کو پیغام دیا گیا ،تصویر لیک ہونا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
پانامہ لیکس
تصویر لیک، حسین نواز کا سپریم کورٹ سے رجو ع ، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ