کراچی (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب سے پانامہ کیس آیا ہے نواز شریف فیتے کاٹ رہے ہیں‘ زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ آدھے موٹر وے کا افتتاح ہوا ہو‘ مانسہرہ گیس پائپ لائن کا چار بار افتتاح کیا جاچکا ہے‘ میاں صاحب جتنے چاہے فیتے کاٹیں حساب پھر بھی دینا ہوگا‘ پانامہ کیس کے بعد ہر چیف ایگزیکٹو کرپشن سے خوفزدہ رہے گا‘ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول ہے‘ کراچی کے مسائل کی وجہ بھی کرپشن ہے‘ تبدیلی کے لئے کرپٹ اشرافیہ کو سزا دینا ہوگی‘ پنجاب کا 60فیصد ترقیاتی فنڈ لاہور میں خرچ کردیا گیا ہے‘ سندھ کے 70 ارب روپے لاڑکانہ پر خرچ کرنے کے بعد بھی لاڑکانہ سے بہتر موہن جوداڑو لگتا ہے ‘ آصف زرداری کبھی کبھی یہاں آتے ہیں ان کے مفادات باہر ہیں‘ بانی ایم کیو ایم کا احتساب کب ہوگا اس کا ا نتظار ہے‘ (ن) لیگ میں زیادہ تر لوگ نواز شریف کی کرپشن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ باہر جانے والا پیسہ پاکستانیوں پر خرچ نہیں ہوتا۔ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول ہے عدالت سے جو بھی نتیجہ آئے گا پاکستان بدل جائے گا۔ پانامہ کیس کے بعد ہر چیف ایگزیکٹو کرپشن سے خوفزدہ رہے گا۔ عدالت میں جو حقائق سامنے آرہے ہیں اس سے پاکستان تبدیل ہوگا۔ آج ملک اس طرح کسی بھی عدالت میں تلاشی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر ذات کو فائدہ پہنچانے والوں کو خوف ہوگا۔ امید ہے پیر سے سپریم کورٹ دوبارہ سماعت کرے گی۔ پانامہ کیس میرا نہیں بیس کروڑ پاکستانیوں کا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں گندگی کے ڈھیر پہلے نہیں ہوا کرتے تھے کراچی ایسا نہیں تھا جیسا آج ہے۔ یہ روشنیوں کا شہر تھا کراچی کے مسائل کی وجہ بھی کرپشن ہے۔ تبدیلی کے لئے کرپٹ اشرافیہ کو سزا دینا ہوگی۔ ایسی نیب کو سو سال بھی چلائیں تو کرپشن بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں چالیس فیصد لوگ سیوریج والا پانی پیتے ہیں کراچی میں چائنا کٹنگ کی وجہ سے کھیلوں کے میدان غائب ہوگئے۔ کراچی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے کراچی میں قبضہ گروپ ہے کھیلوں کے میدان نہیں کراچی میں پانی مافیا کرپشن سے پیسے بنا رہا ہے۔ کراچی کے اندر لوگوں کو نادرا کارڈ نہیں دیئے جارہے۔ نادرا کارڈ نہ ملنے سے کراچی میں لوگ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ مہاجر ہو‘ پٹھان‘ بنگالی ہو یا کوئی دوسرا نادرا کارڈ ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قطری سپریم کورٹ پہنچ کر یاد آیا سب کو معلوم ہے قطری خط جھوٹ ہے۔ نواز شریف کے وکیل ٹیکنیکل گراؤنڈ پر انہیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں قطری حکومت نے قطری کے خط سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ قطری حکومت جانتی ہے کہ ان کی بدنامی ہورہی ہے (ن) لیگ کہتی ہے نجی معاملہ ہے تو وزراء سپریم کورٹ کیوں آتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا اصل منی ٹریل وہ ہے جو اسحاق ڈار نے تحریری اعتراف کیا۔ زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ آدھے موٹر وے کا افتتاح ہوا ہو۔ جب سے پانامہ آیا نواز شریف فیتے کاٹ رہے ہیں۔ آپ حاتم طائی نہیں لوگوں کو کھیل اور صحت کی سہولیات دینا حق ہے۔ میاں صاحب جتنے چاہے فیتے کاٹ لیں حساب پھر بھی دینا ہوگا۔ مانسہرہ گیس پائپ لائن کا چار بار افتتاح کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ اور سعد رفیق سپریم کورٹ کو دھمکی دے رہے ہیں 2014 دھرنے میں نکل گیا 2016 پانامہ میں نکل گیا تسلیم کرتا ہوں کراچی میں وقت ضرف نہیں کرسکا۔ بانی ایم کیو ایم کا احتساب کب ہوگا اس کا انتظار ہے الطاف حسین باہر بیٹھے ہوئے کراچی کے ڈان بنے ہوئے تھے۔ ڈاکوؤں کو بڑے عہدے سنبھالنے کی دعوت دی جارہی ہے۔سندھ میں لوٹ مار کی وجہ یہ ہے کہ کوئی والی وارث نہیں۔ (ن) لیگ میں زیادہ تر لوگ نواز شریف کی کرپشن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ کے 70ارب روپے لاڑکانہ پر خرچ کردیئے گئے پنجاب کا ساٹھ فیصد ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ رکدیا گیا۔ ستر ارب لگانے کے بعد بھی لاڑکانہ سے بہتر موہنجوداڑو لگتا ہے۔ آصف زرداری نہ واپس آتے ہیں نہ دلچسپی لیتے ہیں۔ آصف زرداری کبھی کبھی یہاں آتے ہیں ان کے مفادات باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گورنر سندھ پر افسوس ہے کہ انہیں سب کچھ پتہ ہے افسوس ہے کہ گورنر سندھ نے نواز شریف کا دفاع کیا۔ اسد عمر یہاں بیٹھے ہیں اس لئے محمد زبیر کے لئے سخت زبان استعمال نہیں کرونگا۔
پانامہ لیکس
جب سے پانامہ کیس آیا ہے نواز شریف فیتے کاٹ رہے ہیں: عمران