پانامہ لیکس

جسٹس اعجاز الاحسن شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کے نگراں مقرر

اسلام آباد(ملت آن لائن)سپریم کورٹ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کا نگران جج مقرر کر دیا۔عدم موجودگی پر جسٹس اعجاز افضل خان ریفرنسز کی نگرانی کے معاملات کو دیکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے جو عدالتی فیصلے کے 6 ہفتے کے اندر جاری کیے جائیں گے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریفرنسز کے معاملات کی نگرانی کے لیے ایک جج مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو نگراں جج مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم موجودگی پر جسٹس اعجاز افضل خان ریفرنسز کی نگرانی کے معاملات کو دیکھیں گے۔

گزشتہ دنوں چیرمین نیب کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں شریف خاندان سمیت اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پاناما کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی عملدرآمد بینچ کا حصہ رہے ہیں۔