پانامہ لیکس

جماعت اسلامی کا پاناما لیکس کیخلاف 22 اگست کوسپریم کورٹ جانےکا اعلان

پشاور: (اے پی پی) المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاناما لیکس سمیت کرپشن کے خلاف 22 اگست کو سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر رہی ہے تاکہ عدالت عظمیٰ کرپشن کے حوالے سے مؤثر قانون سازی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف وزیر اعظم کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہئے، قرض معاف کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آیئن و جمہوریت کے خلاف کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، ہمارے احتجاج کا مقصد کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا، ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق سوئس بنکوں میں ہمارے دو سو کھرب روپے موجود ہیں، حکومت 2017ء تک سوئس بنکوں میں پڑی ہوئی رقوم کی معلومات فراہم کرے۔