اسلام آباد: (اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پیر کے روز پاناما معاملہ پر درخواست دائر کرنے کے لئے سپریم کورٹ جائینگے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاناما لیکس کے معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں تاکہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کے نام عوام میں عیاں ہو سکیں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاناما لیکس کے معاملے پر دائر ہونے والی درخواست کو رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا۔
پانامہ لیکس
جماعت اسلامی کا پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئےسپریم کورٹ جانےکا فیصلہ