پانامہ لیکس

جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا

اسلام آباد (ملت آن لائن ) جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ۔ پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا سمن جاری کردیا ہے ۔ پاناما پیپرز تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاءکی سربراہی میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈا ر کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ 2روز کے دوران کسی بھی وقت پیش ہو سکتے ہیں ۔ آج وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے موجود ہیں ۔ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں آج چوتھی پیشی ہے جبکہ حسن نواز کل اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔