اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے اور حسین نواز نے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات کئے بنا سکیورٹی کے پیش نظر جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی دروازے روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے دو گھنٹے تک سوالات کئے گئے اور حسین نواز نے اپنا موقف پیش کیا۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے حسین نواز کو آج طلب کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے جبکہ وزیراعظم کے صاحبزادے کو آئندہ بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
پانامہ لیکس
جے آئی ٹی کے دو گھنٹے تک حسین نواز سے سوالات