اسلام آباد(ملت آن لائن) سیکورٹی ایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی ادارے کے چار دیگر افسران کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کے سربراہ نے اپنے دیگر افسران کے ہمراہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو شریف خاندان کی ملکیتی چوہدری شوگر ملز کے خلاف سال 2011 میں شروع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ اور دستاویزات پیش کیں اور بتایا کہ یہ تحقیقات سال 2013 میں بند کردی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ای سی پی کے افسران نے تفتیش کے دوران جے آئی ٹی کو بتایا کہ چوہدری شوگر ملز کے خلاف تحقیقات روک دینے کا معاملہ مین شیٹ پر نہیں لایا گیا تھا۔
ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کی سربراہی میں چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لئے صر ف 9 دن رہ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ای سی پی کے افسران نے تفتیش کے دوران جے آئی ٹی کو بتایا کہ چوہدری شوگر ملز کے خلاف تحقیقات روک دینے کا معاملہ مین شیٹ پر نہیں لایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 10 جولائی تک رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔