پانامہ لیکس

جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ملت آن لائن) جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کو طلب کرلیا،ایس ای سی پی کے چیئرمین کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے ظفرحجازی سے پاناماکیس اور آف شورکمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق سوالات کئے جائیں گے ۔ترجمان ایس ای سی پی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوپہر2 بجے تک جے آئی ٹی کی طرف سے کوئی سمن موصول نہیں ہوا، رمضان کے باعث دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ جے آئی ٹی سے تعاون کے لیے4 افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،چاروں افسران بلال رسول کے نامزد کردہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی رواں ہفتے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوجائیں گے ۔