پانامہ لیکس

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ملت آن لائن)جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بلا لیا۔ذرائع کے مطابق پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کرلیاہے ، وہ 24 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف (جمعرات کو) جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی 17 جون کو طلب کیا ہے۔