پانامہ لیکس

جے آئی ٹی کے ارکان دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کے ارکان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر کامران خورشید اور عرفان منگی پرواز ای کے 0612 سے واپس پہنچے ہیں۔

دونوں ارکان راول لاؤنج کے بجائے معمول کے راستے سے ایئر پورٹ سے نکلے،ایئر پورٹ پر پولیس اور سیکیورٹی حکام موجود تھے ۔پرواز صبح ساڑھے 7 بجے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھی۔
اس سے پہلے بریگیڈیئر کامران خورشید اور عرفان منگی مزید تحقیقات کے لئے دبئی پہنچے۔ ذرائع نے جے آئی ٹی کے2 ارکان کی بکنگ کا عکس حاصل کیا۔ دونوں ہی امارات ائر لائنز کی پروازای کے 615 سےروانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ارکان 24 گھنٹے کےلیے دبئی میں رکے تاہم جے آئی ٹی کا دوحہ جانے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔