اسلام آباد(ملت آن لائن) حسن نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، حسن نواز آج جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز آج صبح 11بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔جے آئی ٹی میں یہ ان کی دوسری پیشی ہوگی، جبکہ حسین نواز جمعہ کی صبح 11بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔ مجموعی طور پر جے آئی ٹی کے سامنے یہ ان کی پانچویں پیشی ہوگی۔اس سے قبل شیڈول کے مطابق حسین نواز کو 9 اور حسن نواز کو 10جون کو پیش ہونا تھا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی پر سوالات حتمی رپورٹ سے پہلے دور کرنے چاہیے، اگرجے آئی ٹی کو شکایت ہے تو اسے کام نہیں کرنا چاہیے۔
پانامہ لیکس
حسن نواز آج جے آئی ٹی میں پیش ہونگے