اسلام آباد (ملت آن لائن ) وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز آج دوبارہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج پانچویں بار سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کی مزید تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے روربرو پیش ہونگے ۔ حسین نواز نے ایک پیشی کے دوران اپنی تصویر لیک ہونے کی ذمہ دار جے آئی ٹی کو قرار دیکر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے ۔خیا ل رہے وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز گزشتہ روز دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جن سے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی تاہم وہ بعد میں میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔جے آئی ٹی نے پہلے حسین نواز کو گزشتہ روز پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جبکہ حسن نواز کو آج طلب کیا گیا تھا مگر پھر اچانک شیڈول میں تبدیلی کر کے حسن نواز کو گزشتہ روز طلب کیا گیا ۔ حسن نواز کے بعد آج حسین نواز جے آئی ٹی کے روبر و پیش ہونگے
پانامہ لیکس
حسن نواز کے بعد آج حسین نواز جے آئی ٹی کے روبر و پیش ہونگے