پانامہ لیکس

حسین نواز آج چھٹی بارجے آئی ٹی کے روبروپیش ہوں گے

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر اعظم کے بڑے صاحب زادے حسین نواز آج چھٹی بارجے آئی ٹی کے روبروپیش ہوں گے۔

پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، آج حسین نواز چھٹی بارجے آئی ٹی کے روبروپیش ہوں گے جب کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازکل پہلی بارجے آئی ٹی میں پیش ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق حسین نوازسے لندن فلیٹس، بیرون ملک کمپنیزاورمنی لانڈرنگ سے متعلق سوالات ہوں گے جب کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ 10 جولائی کوسپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
دوسری جانب ایکسپریس ہائی وے سے آئی ایٹ آنے والے راستے سمیت گارڈن فلائی اوورسے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا راستہ بند آج ہوگا، جس کے لیے شہری صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ استعمال کریں جب کہ الشفاء اسپتال سے جوڈیشل اکیڈمی جانے والا روڈ بھی بند ہونے پر شہری بیکن ہاوس روڈ استعمال کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نوازبھی گزشتہ روزجے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوئے تھے جہاں ان سے لندن میں ان کے اثاثوں اور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔