اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر اعظم کےصاحبزادے حسین نواز ایک بار پھر جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔وزیراعظم کےصاحبزادے حسین نوازکوآج جےآئی ٹی نےطلب کررکھا تھا۔ 6 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی نے28مئی کو انہیں اپنی کمپنیوں اور پراپرٹیزکاریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کےکارکنان بھی بڑی تعداد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہرموجودتھی۔ن لیگ کے رہنمادانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حسین نواز قانون کی پاسداری میں پیش ہوگئے۔گواہ پرجےآئی ٹی ارکان نے دباؤ ڈالا۔آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حسین نوازتمام کاغذات لے کرآئے ہیں۔وہ تمام سوالات کے جواب دیں گے۔جن ممبران پرتحفظات ہیں انکواس تحقیقات سےخود کوعلیحدہ کرلینا چاہیے تھا۔ہم نے اپنے تحفظات عدالت کے سامنے پیش کردیے ہیں۔
پانامہ لیکس
حسین نواز ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش