پانامہ لیکس

حسین نواز کے وکلاء نے کوئی دستاویزات جمع نہیں کرائیں

لاہور: (ملت+اے پی پی) ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین نواز کے وکلاء کی طرف سے آج کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے گئے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کے بعد کوئی نیا بیان یا دستاویز عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ ترجمان شریف فیملی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ 30 نومبر کو بھی صرف اپارٹمنٹس کی سیل ڈیڈ جمع کرائی گئی تھیں۔ ترجمان کے مطابق، کاغذات یہ ظاہر کرتے تھے کہ 20 سال قبل اپارٹمنٹس کی قیمت 16 لاکھ پاؤنڈز تھی جبکہ اصل قیمت عمران خان کی بتائی گئی قیمت کا صرف 10 واں حصہ ہے۔ ترجمان شریف فیملی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں وہ کاغذات بھی فاضل عدالت کے استفسار پر مہیا کئے گئے تھے۔