راولپنڈی(ملت آن لائن)وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نجی ائرلائن سے دوحہ روانہ ہوگئے۔قطری شہزادے سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازغیر ملکی پرواز کیو آر 615 کے ذریعے بینظیرائرپورٹ سے دوحہ روانہ ہوگئے۔ جہاں حسین نواز کی قطری شہزادے سے ملاقات متوقع ہے۔ حسین نوازکی بے نظیرائیرپورٹ آمد کے وقت سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ قطری شیخ حماد بن جاسم متعدد ملکوں کے سیاسی و مقتدر خاندانوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھتے ہیں جب کہ پاکستان میں پاناما لیکس کی تحقیقات میں وزیراعظم کی دولت منتقلی کے حوالے سے لکھے گئے قطری شہزادے کے خطوط کے چرچے تاحال جاری ہیں۔