اوسلو (آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمران بھول جائیں کہ پانامہ لیکس کی کرپشن ہضم کر لیں گے ، ہم پانامہ لیکس پر اندرون اور بیرون ملک آواز بلند کرتے رہیں گے۔ وہ پیر کو یہاں پیپلز پارٹی یورپ کے رہنماؤ ں سے ملاقات کے دورا ن گفتگو کررہے تھے جس میں یوسف رضا گیلانی ، قمر زمان کائرہ ، رحمان ملک اور جمیل سومرو نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران بھول جائیں کہ پانامہ لیکس کی کرپشن ہضم کرلیں گے، ہم پانامہ لیکس پر اندرون اور بیرون ملک آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پانامہ لیکس پر جواب دینے کو تیار نہیں ہیں لیکن حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں بھرپور آواز بلند کر رہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اوورسیز کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں اور نئی تنظیمیں مشاورت اور کارکردگی کی بنیاد پر بنائی جائیں گی۔
پانامہ لیکس
حکمران بھول جائیں کہ پانامہ لیکس کی کرپشن ہضم کر لیں گے ، بلاول بھٹو زرداری