لاہور(ملت + آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ہمارے لیڈرز کیلئے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں‘عمران خان کی نظر بندی قابل مزمت ہے‘ حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو 2 نومبر ان کا آخری دن ہو سکتا ہے۔وہ جمعہ کے روز اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل اور شنیلا روت کے ہمراہ اسلام آباد احتجاج کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے میاں محمودالرشید نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بدترین کریک ڈان جاری ہے، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور پولیس کا دھاوا ہائی کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کی پہل کر کے حکومت نے ہماری تحریک میں وائلنس شامل کردیا ہے حکومت کی جانب سے عملی طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کر دیا ہے624 کارکنوں کی گرفتاری اور منتخب نمائندوں کیخلاف کریک ڈان سے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی کو آگاہ کریں گے، قرار داد اور توجہ دلا نوٹس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ہمارے لیڈرز کیلئے گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں ان کا تحریک انصاف کے ساتھ لب ولہجہ سانحہ ماڈل ٹان جیسا ہے۔
پانامہ لیکس
حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو 2نومبر ان کا آخری دن ہو سکتا ہے: محمود الرشید