پانامہ لیکس

حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے پانامہ کے معاملے پرانکوائری کمیشن بنانا چاہتی ہے:عرفان صدیقی

اسلام آباد:اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے پانامہ لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانا چاہتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس کی رپورٹ جاری ہوتے ہی انکوائری کمیشن کی تشکیل کا اعلان کر دیا تھا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس سلسلے میں بروقت اقدام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آزاد انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کے لئے خود کو پیش کیا ہے، پانامہ پیپر میں تمام دیگر افراد، جن کے نام شامل ہیں، کو بھی رضاکارانہ طور پر انکوائری کے لئے خود کو پیش کرنا چاہیے۔